05 اپریل ، 2021
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں کمسن ڈرائیور نے ایک شہر ی کو کچل دیا، پولیس نے ملزم کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں 14سالہ ڈرائیور عبداللہ طارق گاڑی چلا رہا تھا اور اس کی گاڑی کی رفتار تقریباً 120کلو میٹر تھی ۔
ٹی ایم اے کا ملازم ارشد بھٹی گاڑی کی ٹکر سےموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے کمسن ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔