Time 12 اپریل ، 2021
پاکستان

کورونا کی تیسری لہر سے بچاؤ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچاؤ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق معمول کے تمام کیسز مؤخر کرنے کے فیصلے میں 16 مئی تک توسیع کردی گئی ہے جس کے باعث 16 مئی تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں معمول کے کیسز پر سماعت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ 16 مئی تک صرف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت ہو گی جس میں ضمانت، حکم امتناع اور حقیقی ہنگامی نوعیت کے کیسز پر سماعت ہوگی جب کہ اہم مقدمات چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی منظوری سےسماعت کے لیے مقررکیے جائیں گے۔

مزید خبریں :