پاکستان
Time 12 اپریل ، 2021

بلاول کا اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہد ہ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول نے اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس کو معاشی خود مختاری پر تاریخی حملہ قرار دے دیا اور اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی قدم برادشت نہیں جس میں اسٹیٹ بینک آئین اور پارلیمان سے بالا ہو اور صرف آئی ایم ایف کو جوابدہ ہو جبکہ رمضان میں پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے خلاف مہم چلائیں گے۔،

بلاول کا کہنا تھاکہ پاکستان اور کشمیر ایسے نااہل وزیراعظم کے متحمل نہیں ہوسکتے جو ان کے مفادات کا تحفظ نہ کرسکے، کٹھ پتلی وزیراعظم نے جتنا نقصان کشمیر کاز کو پہنچایا وہ ملکی تاریخ میں نہیں ہوا، صحیح سمت میں جانےکا واحد راستہ عمران خان کو بھگانا ہے۔

پی پی چیئرمین نے مردم شماری کا معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لانےکا مطالبہ بھی کیا۔

مزید خبریں :