Time 13 اپریل ، 2021
پاکستان

پاکستان میں اب تک 13 لاکھ سے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی گئی

فائل فوٹو

پاکستان میں اب تک 13 لاکھ سے زائد شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

جیونیوز کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا ویکسین کی 26 لاکھ10ہزارخوراکیں آئیں جن میں سے  15 لاکھ خوراکیں چین نے بطورتحفہ دیں جب کہ10لاکھ 60 ہزارخریدی گئی۔

حکومت نے چین سے 10 لاکھ 60 ہزار، روس سے  50 ہزارکورونا کی خوراکیں خریدی ہیں،مجموعی طورپرپاکستان میں ویکسین کی 26 لاکھ 10ہزارخوراکیں آئیں جب کہ 13لاکھ سے زائدشہریوں کوویکسین لگائی جاچکی ہے ۔

جیو نیوزکو معلوم ہواہے کہ صوبوں کے پاس ویکسین کی 2 لاکھ سے زیادہ اور وفاق کے پاس 10 لاکھ خوراکیں موجودہیں، آئندہ چند روز میں چین سے ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ رہی ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی 3 کمپینوں سے ویکسین کی3کروڑخوراکوں کی خریداری کیلئے بات چیت جاری ہے، سائنوفارم،کین سائنو بائیو اور سائنوویک کی خریداری کے لیے معاہدوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے جب کہ سائنو سے پہلی بار ویکسین کی خریداری کی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ پاکستان میں روزانہ اوسطاً 60 سے 65 ہزارافراد کو ویکسین لگائی جارہی ہیں جب کہ اب تک ایک دن میں ویکسین لگائے جانے کی سب سےزیادہ تعداد 78 ہزاررہی ۔

مزید خبریں :