Time 15 اپریل ، 2021
پاکستان

پاکستان افغانستان سے امریکی فوج کےذمہ دارانہ انخلاءکا حامی ہے، دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ امریکی صدر جوبائیڈن کا افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے حوالے سے بیان دیکھا ہے، پاکستان افغان اسٹیک ہولڈرز سے ہم آہنگی کے ساتھ ذمہ دارانہ فوجی انخلاء کا حامی ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ امریکی صدرکے اعلان کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء رواں سال یکم مئی کو شروع ہوگا اور 11ستمبرکو مکمل ہوگا، یہ ضروری ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلاء امن عمل میں ہونے والی پیشرفت سے ہم آہنگ ہو۔

ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ ترکی میں افغان قیادت کا آئندہ اجلاس افغان باشندوں کے لیے سیاسی تصفیے کی سمت ترقی کرنے کا ایک اہم موقع ہوگا، امید کرتے ہیں کہ امریکا افغان رہنماؤں کو افغانستان میں سیاسی تصفیےکےلیے تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانےکی تاکید کرتا رہےگا۔

مزید خبریں :