پاکستان
Time 16 اپریل ، 2021

سندھ پولیس کے مزید 13 اہلکار کورونا میں مبتلا

کراچی: گزشتہ دس روز کے دوران سندھ پولیس کے مزید 13 اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی تعداد 6379 ہو گئی ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کا بتانا ہے کہ کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران اب تک 24 پولیس افسران و جوان شہید ہو چکے ہیں جبکہ وبا سے متاثرہ زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 28 ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق اب تک 6327 افسران اور جوان کورونا سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے باعث اب تک 15982 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 7 لاکھ 45182 افراد عالمی وبا سے متاثر بھی ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :