پاکستان
Time 16 اپریل ، 2021

وزیراعظم کا حالیہ پرتشدد مہم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پرپولیس فورس کو خراج تحسین

وزیراعظم عمران خان  نے حالیہ دھرنوں اور احتجاج میں پرتشدد مہم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر پولیس فورس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پولیس نے حکومت کو بلیک میل کرنے کی منظم پر تشدد مہم کا مقابلہ کیا جس پر پولیس فورس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے  کہا کہ حالیہ احتجاج اور دھرنوں میں 4 پولیس جوان شہید اور 600 زخمی ہوئے، پوری قوم ان ہیروز کی مقروض ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہم شہداء کے خاندانوں کا خیال رکھیں گے۔

مزید خبریں :