Time 19 اپریل ، 2021
پاکستان

ٹی ایل پی سے مذاکرات کا تیسرا دور آج رات 10 بجے ہوگا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) اور حکومت پنجاب کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ ختم ہوگیا، تیسرا راؤنڈ آج رات 10 بجے ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ تیسرے راؤنڈ میں وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نور الحق قادری شریک ہوں گے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے قومی اسمبلی میں کہا ہےکہ حکومت نے معاملہ پُر امن طریقے سے حل کرنے کے لیے 4 ماہ تک کوشش کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کی رو سے اس معاملے کو پارلیمان میں لانے کے پابند ہیں ، لیکن خارجہ پالیسی کا تعین حکومت اور پارلیمنٹ کا کام ہے ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہاکہ وہ نورالحق قادری کے ہمراہ آج پھر میٹنگ کریں گے، انہیں امید ہےکہ پاکستان کی سلامتی اور بہتری کی اچھی خبریں ملیں گی۔

مزید خبریں :