20 اپریل ، 2021
ڈیرہ اسماعیل خان میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کے گھر مفت راشن کی تقسیم کے دوران عوام کا رش لگ گیا۔
موجودہ حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ معاشی و اقتصادی اعشاریے بتدریج بہتر ہو رہے ہیں، دوسری طرف بے روزگاری کا یہ عالم ہےکہ ایک نوکری کے لیے ہزاروں امیدوار موجود ہوتے ہیں اور اگر کہیں خیرات یا امداد تقسیم ہو رہی ہو تو جمِ غفیر حکومتی دعوؤں کی مکمل قلعی کھول دیتا ہے۔
ایسا ہی کچھ نظر آیا ڈیرہ اسماعیل خان میں جہاں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے گھر راشن کی تقسیم کے دوران عوام کا رش لگ گیا۔
وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ 7 روز سے حلقے میں ہزاروں افراد کو امداد تقسیم کر چکا ہوں لیکن اس کے باوجود ضرورت مند ختم توکیاکم بھی نہیں ہو رہے۔