Time 21 اپریل ، 2021
دنیا

برطانوی عدالت کا ہوٹل میں قرنطینہ کرنیوالے پاکستانیوں کو مناسب سہولتیں فراہم کرنےکا حکم

فوٹو: فائل

لندن ہائی کورٹ کے 2 ججوں نے ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والے پاکستانیوں کو مناسب سہولتوں کی عدم فراہمی پر  تنقید کی ہے۔

 ہائی کورٹ نے بڑے کمرے، مناسب غذا کی فراہمی اور ورزش کے لیے کمرے سے باہر جانے کی اجازت دینے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ  ہالیڈے ان ایکسپریس میں نامساعد حالت میں رہنے والے پاکستانیوں کا معاملہ بیرسٹر زہاب جمالی نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

بیرسٹر جمالی کے مطابق  پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے سبب برطانیہ  آنے والوں کو 10 دن حکومت کے منظور شدہ ہوٹلوں میں قیام کرنا پڑ رہا ہے، ہوٹل میں قیام کرنے والوں کو چھوٹےگندے کمروں، نامناسب غذا اور ناقص سروس جیسے مسائل درپیش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  روزہ داروں کو روزہ کھولنےکیلئے حرام اشیا فراہم کی گئیں۔

 ہائی کورٹ کے دو جج قرنطینہ کرنے والوں کو مناسب سہولتوں کی فراہمی کے احکامات جاری کرچکے ہیں، پہلا آرڈر جسٹس مسز لینگ ڈی بی ای نے 16 اپریل کو دیا اور دو دن میں آپ ڈیٹ مانگا تھا، دوسرا آرڈر 19 اپریل کو جسٹس ہینشا نے دیا اور نوٹ کیا کہ گزشتہ حکم پر عمل نہیں ہوا ہے۔

مزید خبریں :