Time 24 اپریل ، 2021
پاکستان

دہشت گردی اورنفرت انگیز مواد پھیلانے والے 19ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

ملک میں دہشت گردی اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والے ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے گئے۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے مطابق دہشت گردی اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والے 19ہزار727 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کوبند کیا گیا ہے۔

نیکٹا نے بتایا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس فیس بک، ٹوئٹر اور گوگل کی جانب سے بند کیے گئے ہیں،

نیکٹا کے مطابق بلاک اکاؤنٹس میں 9 ہزار 633 پیجز مذہبی منافرت پھیلارہے تھے جبکہ 10ہزار 94 سوشل میڈیا اکاؤنٹس دہشت گردی کو فروغ دے رہے تھے۔

نیکٹا کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سےمتعلق مواد پھیلانے والی 5 ویب سائٹس بھی بلاک کردی گئی ہیں، سماجی رابطے کے اداروں نے یہ اکاؤنٹس پی ٹی اے کی درخواست پربند کیے۔

نیکٹا کے مطابق پاکستان نے 2020 میں 24 ہزار 38 شکایات سماجی رابطے کے اداروں کو درج کرائی تھیں۔

مزید خبریں :