انٹرٹینمنٹ
14 جنوری ، 2012

شاہ رخ پر پریانکا کا جادو چل گیا، گوری خان پریشان

شاہ رخ پر پریانکا کا جادو چل گیا، گوری خان پریشان

ممبئی … ڈان ٹو کا جادو باکس آفس پر چلا ہو یا نہ چلا ہو، لیکن سنا ہے کہ اس فلم کے بعد پریانکا کا جادو شاہ ر خ پر چل گیا ہے۔ شاہ رخ کو شروع سے ہی فیملی مین کہا جاتا رہا ہے۔ اور ایسا ہوا بھی کہ باوجود میگا اسٹار ہونے کے ان کا کسی ہیروئن کے ساتھ افئیر نہیں چلا اور نہ ہی ایسی اطلاعات سامنے آئیں۔ لیکن اب ہر طرف شاہ رخ اور پریانکا کے افئیر سے متعلق خبریں گرم ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ اس ساری صورتحال سے شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان بہت پریشان ہیں۔ حالانکہ شاہ رخ خان کے قریبی دوستوں نے اس معاملے کی تردید کی ہے لیکن جب تک خود شاہ رخ خان کی تردید سامنے نہ آجائے، معاملہ پراسرار ہی رہے گا۔

مزید خبریں :