Time 06 مارچ ، 2025
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کے درمیان علیحدگی کی حیران کن وجہ سامنے آگئی

اداکارہ تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کے درمیان علیحدگی کی حیران کن وجہ سامنے آگئی
اس جوڑی کو پہلی بار ایک ساتھ بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ میں دیکھا گیا تھا__فوٹو: فائل

بالی وڈ کی نامور جوڑی تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کے درمیان علیحدگی کی وجہ سامنے آگئی۔

پنک ولا کی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ تمنا اور وجے نے ایک دوسرے سے اب راہیں جدا کرلی ہیں اور دونوں نے یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا جب کہ دونوں اب بھی دوست ہیں لیکن رومانوی تعلقات کا خاتمہ ہوچکا ہے۔

اب نیوز 18 میں شائع ایک رپورٹ میں سیاست ڈیلی کا حوالہ دیا گیا اور اداکار جوڑے کے درمیان علیحدگی کی وجہ بتائی گئی ہے۔

بھارتی شہر حیدرآباد کے جریدے سیاست ڈیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ تمنا بھاٹیا جلد شادی کرکے سیٹل ہونے کی خواہش مند تھیں لیکن وجے ورما فی الحال اس کے حق میں نہیں ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ہی بات دونوں میں اکثر لڑائی کی وجہ بنتی جب کہ اب اداکار جوڑے میں باقاعدہ علیحدگی ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ وجے ورما اور تمنا بھاٹیا نے 2022 میں ڈیٹنگ کا آغاز کیا تھا اور بعدازاں دونوں اداکار اکثر تقریبات میں ایک ساتھ نظر آتے تھے۔

اس جوڑی کو پہلی بار ایک ساتھ بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ میں دیکھا گیا تھا۔

مزید خبریں :