Time 28 اپریل ، 2021
پاکستان

بی اے پی اور پی ٹی آئی بلوچستان میں دوریاں بڑھنے لگیں

فوٹوفائل

بلوچستان عوامی پارٹی اور تحریک انصاف بلوچستان میں لفظوں کی جنگ کے بعد خلیج وسیع ہوگئی جس کے بعد پی ٹی آئی بلوچستان نے آج وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہونے والی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا جب کہ تقریب میں وزیر اعظم کی شرکت متوقع ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی اراکین کا اجلاس  سردار یار محمد رند کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی اراکین نے وزیراعلیٰ جام کمال کے سردار رند سے متعلق بیان پر تحفظات کا اظہار کیا ۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی بلوچستان کےپارلیمانی اراکین آج وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

 پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی اراکین کا کہناہے کہ عمران خان قائد ہیں ہم ان سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے علاوہ کسی اور جگہ ملنے کے لیے تیار ہیں۔

 خیال رہے کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی اراکین کے سربراہ سردار یار محمد رند نے صوبائی پر تنقید کی تھی جس کے جواب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سرداریار محمد رند کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ معاون خصوصی اور وزارت چھوڑنا چاہتے ہیں تو ان کو روکا نہیں جاسکتا۔

مزید خبریں :