Time 29 اپریل ، 2021
پاکستان

آصف زرداری کیخلاف پانچواں ریفرنس بھی سماعت کیلئے مقرر

جعلی اکاؤنٹس کیسز  میں ‏سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پانچواں ریفرنس بھی سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔

احتساب عدالت نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس پر آصف علی زرداری کو طلب کر لیا۔

عدالت نے ریفرنس میں نامزد ملزمان آصف زرداری اور اسٹینو گرافر مشتاق احمد کو 20 مئی کو طلب کر لیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے آصف زرداری اور مشتاق احمد کی طلبی کے سمن جاری کر دیے ہیں۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا، کلفٹن کراچی کے گھر کی خریداری کے لیے آصف زرداری کے اسٹینو گرافر نے رقم دی، اسٹینو گرافر مشتاق کے اکاؤنٹ سے گھر کی خریداری کے لیے 15 کروڑ  ادا کیے گئے۔

ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کلفٹن کراچی کے گھر کی خود خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔

مزید خبریں :