01 مئی ، 2021
پنجاب میں کورونا کے برطانوی وائرس نے پنجے گاڑھ لیے ہیں اور تیسری لہر میں 90 فیصد مثبت کیسز برطانوی وائرس کے نکلے ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق فروری میں صوبےمیں 13 ہزار 8 سو مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، مارچ میں 36 ہزار 6 سو کیسز کا اضافہ ہوا اوریہ تعداد بڑھ کر 50 ہزار 4 سو تک پہنچ گئی،اپریل میں مزید 34 ہزار 4 سو کا اضافہ ہوا۔
اس طرح صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
ذرائع محکمہ صحت کےمطابق تین ماہ کے دوران 90 فیصدمریضوں میں برطانوی وائرس پایا گیا جب کہ 10 فیصد مثبت کیسز میں ووہان وائرس تھا ،تاہم پنجاب میں ابھی تک برازیل یا جنوبی افریقا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔