Time 06 مئی ، 2021
پاکستان

شوگر کے بعد پولٹری بزنس کو ریگولیٹ کرنے جا رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شوگر کے بعد پولٹری بزنس کو بھی ریگولیٹ کرنے جا رہے ہیں، مافیاز کا گٹھ جوڑ توڑنے میں وقت لگے گا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیلنجز کے باوجود قانون کی بالادستی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، عوامی ایجنڈے پر قانون سازی کو فوقیت دینے پر پنجاب اسمبلی مبارکباد کی مستحق ہے۔

فرودوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسٹپنیاں اور کنیزیں تاثر دے رہی ہیں کہ حکومت عوامی مفاد کی قانون سازی میں ناکام رہی ہے، یہ لوگ وہ وقت یاد کریں کہ جب شاہی خاندان کی انگلی کے اشارے سے قانون بنتے اور مٹتے تھے اور منتخب لوگوں کی توہین کی جاتی تھی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جعلی راجکماری حکومت گراتے گراتے پی ڈی ایم کے بوجھ تلے دب گئی ہے، حکومت عوام کی حمایت سے 5 سال پورے کرے گی۔

مزید خبریں :