11 مئی ، 2021
ڈسکہ میں 65 سالہ بزرگ کے جنازے پر نوٹ نچھاور کیےگئے۔
سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں 65 سالہ بزرگ محمد رفیق کی میت پر نوٹ نچھار کیے گئے، گھر سے لے کر قبرستان تک بزرگ کے مریدین اور عزیزو اقارب نے نوٹ پھینکے ۔
انتقال کرنے والے محمد رفیق کے مریدین کا کہناہےکہ ان کے پیر نے مرنے سے پہلے وصیت کی تھی کہ ان کے جنازے پر نوٹ نچھاور کیے جائیں۔