05 اکتوبر ، 2012
کراچی…محمد رفیق مانگٹ…مشرقی افریقا کے ملک اریٹریا کی فضائیہ کے دو پائلٹ اپنی حکومت سے منحرف ہوکر صدر کے نجی طیارے سمیت سعودی عرب جا پہنچے اور سیاسی پناہ کی درخواست کردی۔ریڈیو فرانس انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اریٹریا یونٹ میں مسلح افواج کے دو پائلٹوں نے اپنی فوج سے منحرف ہو گئے۔ دو نوں پائلٹ صدر عیسیس ایفورکی نجی طیارے سمیت فرار ہوئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اگست میں لندن المپکس کے لئے منتخب ہونے والااریٹرین فلیگ شپ بھی واپس وطن نہیں آیا تھا۔ اسمارا میں حکام اس واقعے پر ابھی نالاں تھے کہ دو پائلٹوں کے صدر کے نجی طیارے سمیت فرار نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔اریٹریا میں یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں لیکن حیران کن پہلو یہ ہے کہ ایئر فورس کے دونوں پائلٹ صدر کا نجی طیارہ ساتھ لے گئے۔یہ دونوں پائلٹ سربراہ ریاست کے لئے براہ راست کام کرتے تھے اور انہوں نے صومالیہ سمیت کئی ممالک میں خفیہ مشن میں حصہ لیا ۔رپورٹ کے مطابق وہ ال شباب جنگ جو وں کے لئے فوجی سازوسامان بھی منتقل کر چکے ہیں۔اریٹریا کی حکومت نے مغرب نواز طاقتوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ افریقا کے اس اسٹریٹجیک خطے میں دہشت گردی کو ہوا دے رہے ہیں۔