Time 18 مئی ، 2021
پاکستان

مردم شماری کے سرکاری اعداد و شمار جاری، کراچی بدستور سب سے بڑا شہر

2017 کی مردم شماری کے سرکاری اعداد و شمار جاری کردیے گئے جس کے مطابق کراچی ا یک کروڑ  60 لاکھ 24ہزار 894 نفوس کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔

پاکستان کی چھٹی مردم شماری کے حتمی سرکاری اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 76 لاکھ 84 ہزار 626 افراد پر مشتمل ہے۔

ان میں سے 10 کروڑ 60 لاکھ 18 ہزار 220 مرد ہیں اور  10 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 632 خواتین ہیں جبکہ  خواجہ سراؤں کی آبادی 21 ہزار 774 ہے۔

پانچ سال تک مردم شماری کے اعداد و شماری روکنے کے اب وفاقی حکومت نے تفصیلات جاری کردی ہیں۔

پنجاب کی آبادی 10 کروڑ  99 لاکھ 89 ہزار 655 افراد پر مشتمل ہے۔ اس کے بعد سندھ کا نمبر آتا ہے جس کی آبادی 4 کروڑ 78 لاکھ 54 ہزار 510 ہے۔

خیبرپختونخواہ کی آبادی 3 کروڑ 50 لاکھ 8 ہزار 920 ہے۔ سابقہ فاٹا کی آباد ی شامل کرنے کے بعد کے پی کی آبادی 3 کروڑ 55 لاکھ ایک ہزار 964 بنتی ہے۔

بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 23 لاکھ 35 ہزار 129 ہے۔ سابقہ فاٹا کی آبادی 49 لاکھ 93 ہزار 44 افراد پر مشتمل ہے، فاٹا اب صوبہ کے پی میں ضم ہو چکا ہے۔

اسلام آباد کی آبادی 20 لاکھ 3 ہزار 368 ہے۔کراچی کے 6 اضلاع کی مجموعی آبادی ایک کروڑ 60 لاکھ 24ہزار894 نفوس پر مشتمل ہے ۔ کراچی اتنی آبادی کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔

حیدر آباد کی آبادی 21 لاکھ 9 ہزار 998 ہے ۔ لاہور آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے ۔ لاہور کی آبادی ایک کروڑ 11 لاکھ 19ہزار 985 ہے۔

فیصل آباد کی آبادی 78 لاکھ 82 ہزار 444 ہے۔ گوجرانوالہ کی آبادی 50 لاکھ 11ہزار 66 ہے ۔ راولپنڈی کی آبادی 54 لاکھ 2ہزار 380 ہے۔ پشاور کی آبادی 42 لاکھ 67 ہزار 198 ہے  جبکہ کوئٹہ کی آبادی 22لاکھ 69 ہزار 473 ہے۔ 

مزید خبریں :