دنیا
Time 19 مئی ، 2021

بائیڈن کا نیتن یاہوکی جنگی پالیسی پر صبرکا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، امریکی میڈیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سےکہا ہےکہ وہ آج ہی غزہ حملوں میں قابل ذکر کمی دیکھنا چاہتے ہیں۔

 وائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ صدر بائیڈن نے جنگ بندی کی حمایت کی ہے جب کہ امریکی میڈیا نے لکھا ہے کہ یہ مطالبہ اس بات کا اشارہ ہےکہ صدربائیڈن کا نیتن یاہوکی جنگی پالیسی پر صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کاغزہ میں جنگی مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہونےجو بائیڈن کوبتادیا ہے کہ اہداف کےحصول تک غزہ میں جنگی کاروائی جاری رہےگی۔

مزید خبریں :