20 مئی ، 2021
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نےکہا ہےکہ ترین گروپ ن لیگ سے رابطہ کرے گا تو ضرور جواب دیں گے۔
رانا ثناءاللہ کا دعویٰ ہے کہ جہانگیرترین تحریک انصاف کے لیے خطرے کا باعث ہو سکتے ہیں، جہانگیر ترین گروپ ابھی نہیں بنا، بہت پہلے سے موجود ہے، گروپ کا اعلان ابھی ہوا،یہ گروپ پی ٹی آئی کا پریشرگروپ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نہیں چاہتی کہ عثمان بزدار کو ہٹا کر خود پاور میں آجائیں،مسلم لیگ ن پنجاب کی اکثریتی جماعت ہے لیکن اس کو تسلیم نہیں کیاگیا،اگرجہانگیر ترین گروپ ہم سے رابطہ کرے گا توہم اس پر ضرور جواب دیں گے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو وقت دینے یا ان کی مدت پوری کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔