آوارہ کتوں کو مارنے کی بجائے بانجھ بنانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب کے چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کو مارنےکی بجائے انہیں بانجھ بنایا جائےگا اور آوارہ کتوں کو تربیت دے کر سکیورٹی اور سراغ رسانی کیلئے فروخت بھی کیا جاسکے گا۔

لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتےہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ آوارہ کتوں سے متعلق نئی پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے، اس کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی، آوارہ کتوں کی نسل روکنے کیلئے متبادل طریقے اختیار کیے جائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ کسی جاندار کو مارنا ظالمانہ فعل ہے جس کی ہمارے مذہب میں بھی ممانعت ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ آوارہ کتوں کوریبیزویکسین لگانےکیلئے7 کروڑ 40 لاکھ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :