Time 29 مئی ، 2021
پاکستان

ن لیگ کی وضاحت یاغلطی تسلیم کرنے تک پی پی اور اےاین پی کوپی ڈی ایم سےنکالنےکی تجویز

فائل فوٹو

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کا اجلاس جاری ہے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ میں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شہبازشریف، مریم نواز، شاہدخاقان عباسی، احسن اقبال، آفتاب شیر پاؤ، محمود خان اچکزئی، میر کبیر شاہی اور طاہر بزبجو بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی حکمت عملی پر مشاورت کی جارہی ہے جب کہ اس دوران پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی سے متعلق معاملات پربھی غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نے وضاحت یا غلطی تسلیم کیے جانے تک پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم سے نکالنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے دونوں جماعتوں کو جاری شوکاز نوٹس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں نے جواب دینے کی بجائے پی ڈی ایم کی تضحیک کی، مولانا فضل الرحمان نے دونوں پارٹیوں کو اپنے فیصلوں پرنظرثانی کے لیے کہا لیکن دونوں نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا دونوں جماعتوں کے بارے مؤقف واضح ہے، اب پی ڈی ایم ان دونوں کے بارے میں فیصلہ کرے۔

مزید خبریں :