لاہور: نجی فلائنگ کلبز کے زیر تربیت پائلٹس کا والٹن ائیر پورٹ بندکرنےکیخلاف احتجاج

فوٹو: اسکرین گریب

لاہور میں نجی فلائنگ کلبز کے زیر تربیت پائلٹس اور فلائٹ انسٹرکٹرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ’مریدکے‘ میں نیا ائیرپورٹ  تیار ہونے تک والٹن ائیر پورٹ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

لبرٹی چوک پر احتجاج کرتے ہوئے نجی فلائنگ کلبز کے زیر تربیت پائلٹس کا کہنا تھاکہ والٹن ائیرپورٹ کی متبادل جگہ نہ ملنے سے 200 سے زائد افراد کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے ، والٹن ائیر پورٹ کی بند ش سے انہیں بھاری نقصان ہو گاکیونکہ وہ لاکھوں روپے فیسوں کی مد میں اداکرچکے ہیں۔

مظاہرین اور ان کے والدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ نجی فلائنگ کلبز بند ہونے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ، وہ ٹیکینکل اسٹاف اور دیگر مد میں بھاری رقم خرچ کرچکے ہیں۔

اس سے قبل پریس کانفرنس میں زیر تربیت پائلٹس کا کہناتھاکہ نئی جگہ آپریشنل ہونے تک والٹن ائیر پورٹ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے، مریدکے ائیرپورٹ آپریشنل ہونے پر وہ والٹن ائیرپورٹ خالی کردیں گے ۔

مزید خبریں :