Time 01 جون ، 2021
انٹرٹینمنٹ

پشاور، دلیپ کمار اور راج کپور کےمکانات کی ملکیت آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے نام منتقل

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکاروں دلیپ کمار  اور راج کپور کے  پشاور میں موجود گھروں کی ملکیت  آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے نام منتقل کردی گئی ۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے دونوں گھروں کے مالکان کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے ایوارڈ کا اعلان کردیا اور دونوں مکانات کی ملکیت آرکیالوجی ڈپارٹمنٹ کے نام کردی۔

خیال رہےکہ سوا 6 مرلے پر مشتمل کپور حویلی ڈھکی منور شاہ میں واقع ہے جو پرتھوی راج کپور کے والد دیوان کپور نے تعمیر کروائی تھی جب کہ بھارتی فلم انڈسٹری پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار محلہ خداداد کے گھر میں پیدا ہوئے تھے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے ان دونوں کے مکانات کو عجائب گھر میں تبدیل کرنےکا فیصلہ کیا ہے تاہم حکومت اورگھروں کے موجودہ مالکان کے درمیان قیمتوں پر تنازع رہا ہے۔

مزید خبریں :