گرفتاری سے بچنے کیلئے برقع پہن کر عدالت آنے والا نوجوان پکڑا گیا

لاہور میں گرفتاری سے بچنے کیلئے برقع پہن کر عدالت آنے والا نوجوان پکڑا گیا۔

پسند کی شادی کرنے والا فراز اپنی بیوی کے ہمراہ ضمانت کیلئے عدالت آیا تھا تو پولیس نے مشکوک سمجھ کر چیک کیا تو پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے والدین نے نوجوان پر بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا ہوا ہے جس پر نوجوان عبوری ضمانت کرانے کیلئے عدالت برقع پہن کرآیا تھا۔

ملزم فراز کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ورثاء سے بچنے کیلئے برقع استعمال کیا۔

مزید خبریں :