03 جون ، 2021
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بلاول کی باتیں ‘ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا’ جیسی ہیں۔
مہنگائی پر تنقید کے جواب میں فرخ حبیب نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد قیمتوں پر عمل درآمد صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے،گزشتہ 10 سال میں بجلی اورگیس کے شعبے میں کرپشن کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بتائیں سندھ میں نئے صنعتی زون کیوں قائم نہیں کررہے؟ سندھ میں صحت اورتعلیم کیلئے مجموعی بجٹ کا 35فیصد تقریباً 420ارب روپے مختص کیا گیا جوکرپشن کی نذر ہوگئے۔