04 جون ، 2021
مٹیاری سے لاہور ٹرانسمیشن لائن سے 2200 میگاواٹ بجلی کی آزمائشی بنیادوں پر ترسیل کا تجربہ کامیاب رہا۔
660 کے وی ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن سی پیک کا منصوبہ ہے جس کے ذریعے سندھ کے علاقے مٹیاری سے لاہور اور یہاں سے شمالی لوڈ سینٹرز تک بجلی پہنچائی جائے گی۔
اس منصوبے کے ذریعے جنوبی حصوں سے شمالی علاقوں تک بجلی پہنچائی جائے گی، اس تجربے کے دوران این ٹی ڈی سی کا پورا نظام مستحکم رہا۔
ترجمان این ٹی ڈی سی رانا سجاد کے مطابق ایچ وی ڈی سی ٹیکنالوجی کا یہ منصوبہ بی اوٹی کی بنیاد پر مکمل کیا جارہا ہے، منصوبے کے کمرشل آپریشن کی تاریخ یکم ستمبر 2021 مقرر کی گئی ہے۔
رانا سجاد نے بتایا کہ یہ منصوبہ پاکستان مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن کمپنی کی ملکیت ہے جو 25 سال کے بعد این ٹی ڈی سی کےحوالے کیا جائےگا۔