07 اکتوبر ، 2012
کابل…افغانستان میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران افغان پولیس نے مختلف کارروائیوں میں28 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ افغانستان کی وزارت داخلہ نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان شدت پسندوں کے خلاف کارروائی پر افغان پولیس کو فوج اور نیٹو فورسز کا تعاون بھی حاصل تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جن صوبوں میں کارروائی کی گئی ان میں کابل ، ننگرہار ، لغمان ، کپیسا ، فریاب ، وردک ،غزنی اور صوبہ پکتیکا شامل ہیں۔ جہاں مختلف کارروائیوں کے دوران 28شدت پسند ہلاک اور 13مشکوک افراد کو حراست میں لیکر ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ شدت پسندوں کے خلاف افغان پولیس کی یہ کارروائی ہفتے کو مشرقی افغانستان میں 2امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد عمل میں لائی گئی ہے ۔