Time 12 جون ، 2021
انٹرٹینمنٹ

فحش فلموں کی 27 سالہ معروف اداکارہ کی لاش برآمد

اداکارہ 9 جون کو لاس اینجلس میں موٹر ہوم میں مردہ پائی گئیں— فوٹو:فائل 

امریکا کے شہر لاس اینجلس میں فحش فلموں کی معروف اداکارہ ڈکوٹا اسکائی اپنے موٹر ہوم میں مردہ پائی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق 27 سالہ اداکارہ ڈکوٹا اسکائی کا اصلی نام لورین اسکاٹ تھا اور وہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں وین کو ردو بدل کرکے تیار کیے گئے گھر (موٹر ہوم) میں مقیم تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ 9 جون کو لاس اینجلس میں موٹر ہوم میں مردہ پائی گئیں تاہم ان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی لاش کی شناخت شوہر نے کی تاہم ان کے شوہر کا نام بھی منظر عام پر نہیں آیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں ہی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تصاویر پوسٹ کی تھیں جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ڈکوٹا اسکائی پورن انڈسٹری سے 2013 سے وابستہ تھیں۔

مزید خبریں :