05 جنوری ، 2025
بھارت کی تیلگو انڈسٹری کی فلم ’پشپا 2‘ ریلیز کے کئی ہفتے بعد بھی ایک کے بعد ایک کمائی کے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔
فلم کو تامل، تیلگو، ملیالم اور ہندی میں ڈب کرکے جاری کیا گیا ہے۔ فلم اب تک بھارت سمیت دنیا بھر سے 1799 بھارتی کروڑ کماچکی ہے اور صرف فلم نے بھارت سے 1199 کروڑ بھارتی روپے کمائی کی ہے۔
فلم کے ہندی ورژن نے 806 کروڑ بھارتی روپے کی کمائی کی ہے اور اس میں بھی بالی وڈ اداکار شریاس تلپاڈے نے الو ارجن کے کردار کی ڈبنگ کی ہے۔
شریاس کو ہندی ڈبنگ کیلئے ایک کروڑ بھارتی روپے سے زائد فیس دی گئی ہے اور اداکار نے حال ہی میں ڈبنگ کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے پردہ اٹھایا ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شریاس کا کہنا تھاکہ فلم میں کئی مناظر میں الو ارجن منہ میں کچھ نہ کچھ چبا کر بات کر رہے ہیں تو ایسے سین پر ڈبنگ کیلئے بہت محنت کرنا پڑی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ایسی ہی کوشش کی لیکن اس میں آرٹیفشل لگ رہا تھا پھر پان رکھ کر ڈب کی تو آواز بیٹھنے لگ گئی پھر روئی رکھ کر ڈب کی۔
ایک سوال کے جواب میں بالی وڈ اداکار نے بتایاکہ میں آج تک الو ارجن سے نہیں ملا۔
خیال رہے کہ فلم میں الو ارجن، فہد فیصل، راشمیکا سمیت دیگر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور اس فلم کا تیسرا سیکوئل بھی بنایا جائے گا۔