Time 03 جنوری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

ڈائریکٹر کے ’رات‘ کو بلانے پر صبح دفتر جاکر سب کے سامنے گالیاں دیں، بالی وڈ اداکارہ کا انکشاف

ڈائریکٹر کے ’رات‘ کو بلانے پر صبح دفتر جاکر سب کے سامنے گالیاں دیں، بالی وڈ اداکارہ کا انکشاف
ایک دن رات ساڑھے 11 بجے فون آیا اور کہا کہ ہوٹل آجاؤ وہاں ’سٹنگ‘ ہے تو آجاؤ: اداکارہ اپاسنا سنگھ کی گفتگو— فوٹو:فائل

بالی وڈ کی معروف اداکارہ و کامیڈین اپاسنا سنگھ نے فلم ڈائریکٹر کی جانب سے رات کو ہوٹل بلانے کی پیشکش کا انکشاف کیا ہے۔

حالیہ دنوں میں ایک پوڈ کاسٹ میں اپاسنا سنگ نے بتایاکہ ساؤتھ فلم انڈسٹری کے ڈائریکٹر نے انیل کپور کے مدمقابل فلم میں مجھ سائن کیا تھا، میں ان کے دفتر ہمیشہ امی یا بہن کو لے کر جاتی تھی تو انہوں نے اکیلا دفتر آنے کا کہا تھا لیکن یہ مجھے سمجھ نہیں آیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایاکہ ایک دن رات ساڑھے 11 بجے فون آیا اور کہا کہ ہوٹل آجاؤ وہاں ’سٹنگ‘ ہے تو آجاؤ، میں نے کہا کہ سر کہانی کل سن لونگی تو اس میں کیا ہے؟ اس پر ڈائریکٹر نے کہا کہ تم ’سٹنگ‘ کا مطلب نہیں سمجھی۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ سن کر انتہا کا غصہ آیا اور ساری رات نیند نہیں آئی، صبح ان کے باندرہ کے دفتر پہنچی تو ان کے آفس میں گھس گئی اور سب کے سامنے 3 سے 4 منٹ پنجابی میں گالیاں دیں اور زور زور سے چلاتی رہی۔

اپاسنا سنگھ کا کہنا تھاکہ ڈائریکٹر کو گالیاں دیکر باہر نکلی اور باندرہ کی فٹ پاتھ پر روتے ہوئے چل جا رہی تھی اور سب یاد آ رہا کہ میں نے سب کو بتایا انیل کپور کے مدمقابل فلم سائن کی ہے، اب اسٹار بن جاؤ گی۔

انہوں نے مزید بتایاکہ اس کے بعد میں سات دن کمرے میں بند رہی اور سوچتی رہی سب کو کیا کہوں گی؟ ان دنوں نے مجھے مضبوط کیا، اس کے بعد مجھے ڈائریکٹر نے پیغام بھیجا کہ تم نہیں تو اور لوگ موجود ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ہدایتکاروں اورپروڈیوسرز کی جانب سے اداکاراؤں کو ہراساں کرنے کے واقعات عام ہیں، گزشتہ سال بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکاراؤں کا جنسی استحصال پر ہیما کمیٹی رپورٹ نے ہلچل مچادی تھی۔

مزید خبریں :