'اللہ سے دعا ہے کہ حجاب کی عزت کرسکوں اور لے سکوں'

حمائمہ نے زندگی بھر حجاب لینے کی خواہش کا اظہار کیا____فوٹو فائل

معروف ماڈل و اداکارہ حمائمہ ملک نے خواہش ظاہر کی ہےکہ وہ ایسا طرزِ زندگی اپنانا چاہتی ہیں جہاں حجاب کی عزت کریں اور اسے لے سکیں۔

حمائمہ ملک نے اپنی بہن دعا ملک کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے حمائمہ، دعا اور فیروز کے بدلتے طرزِ زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

دعا ملک نے مارچ 2020 میں حجاب لینے کا اعلان کیا تھا____فوٹو فائل

دعا ملک کا اپنے بارے میں کہنا تھا کہ مجھے حجاب کرتے ہوئے دو سال ہوگئے ہیں، زندگی میں انسان کو رہنمائی ایک انسان کی شکل میں ملتی ہے تو بس مجھے بھی وہ انسان ملا جس کے بعد میری زندگی تبدیل ہوگئی۔

اسی موقع پر حمائمہ نے کہا کہ میرے اندر بھی ایک ٹھہراؤ آیا ہے، مجھے ڈاکٹر جاوید میرے مرشد کے طور پر ملے جن سے ملاقات کے بعد زندگی میں بہت تبدیلیاں رونما ہوئیں۔

حمائمہ نے مزید کہا کہ اللہ پاک مجھے اتنا جذبہ اور طاقت دے کہ میں زندگی کے چند اہم فیصلے کرنے کے بعد زندگی کے اس مقام پر پہنچوں جہاں میں حجاب کی عزت کرسکوں اور حجاب پہن سکوں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی حمائمہ حجاب لینے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں تاہم ان کی بہن دعا ملک نے گزشتہ برس مارچ میں حجاب لینے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :