14 فروری ، 2012
ملتان… ملتان ریجن میں سی این جی کی دوسرے روز بھی بندش سے صارفین کو دشواری کا سامنا ہے، کمرشل گاڑیوں کے کرائے میں اضافہ نے عام شہریوں کو متاثر کیا ہے۔ ملتان ریجن کے اضلا ع ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، لیہ ، خانیوال ، وہاڑی میں سی این جی اسٹیشن پیر کی صبح 6 بجے بند کر دئے گئے تھے۔ 72 گھنٹے بندش کے شیڈول میں 8 گھنٹے کمی کے باوجود نیا شیڈول نا ہونے سے اسٹیشن بدھ کی رات 10 بجے کی بجائے جمعرات صبح 6 بجے کھولے جائیں گے۔ سی این جی کی بندش کے باعث سی این جی پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان نے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔