Time 29 جون ، 2021
پاکستان

فیصل آباد، ملزمان نے جعلی مویشی منڈی بنا کربیوپاریوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے ہتھیا لیے

فیصل آباد میں عید قرباں کے جانوروں کی فروخت کے لیے جعلی مویشی منڈی بنا کر ٹینٹ اور باڑو ں کی جگہ کے نام پر بیوپاریوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ لیےگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری کے مطابق سرکاری رقبے پر جعلی مویشی منڈی بنائے جانے کی اطلاع ملنے پرریونیو اسٹاف اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے نے موقع پر پہنچ کر بیوپاریوں سے دریافت کیا تو معلوم ہواکہ ٹھیکیدار کاشف خان، بابر، داؤد، محمد عثمان اور محمد ابرار نے خود کو سرکاری زمین کا ٹھیکے دار بتا کر فی باڑا دو لاکھ سے اڑھائی لاکھ روپے جب کہ ٹینٹ کا پچاس ہزار روپے سے ستر ہزار روپے کے حساب سے تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔

 گروہ کے دو ارکان محمد عثمان اور محمد ابرار کو موقع حراست میں لے لیا گیا جب کہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

مزید خبریں :