موسمِ گرما کا پھل لیچی: صحت اور خوبصورتی دونوں ساتھ

لیچی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے_____فوٹو: غیر ملکی میڈیا
لیچی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے_____فوٹو: غیر ملکی میڈیا

سرخ رنگ کے چھلکے والا خوبصورت پھل لیچی ایک ایسا پھل ہے جو خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ ساتھ کئی خصوصیات کا حامل ہے اور  اس کے ان گنت فوائد کا بہت سے لوگوں کو علم نہیں۔

آم، جامن اور تربوز کی طرح یہ پھل بھی گرمیوں کے موسم میں آتا ہے جس کو کھا کر فرحت بخش احساس پیدا ہوتا ہے۔ 

لیچی انتہائی نازک پھل ہے جسے زیادہ دن تک ذخیرہ نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے اوپر سرخ رنگ کا موٹا چھلکا ہوتا ہے جب کہ اندر جھلی نما سفیدی مائل گودا خوش ذائقہ ہوتا ہے۔

سرخ رنگ کے چھلکے کے اندر سفیدی مائل خوبصورت اور خوش ذائقہ گودا ہوتا ہے_____فائل فوٹو
سرخ رنگ کے چھلکے کے اندر سفیدی مائل خوبصورت اور خوش ذائقہ گودا ہوتا ہے_____فائل فوٹو

پانی کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث یہ رسیلا پھل ہمارے جسم میں گرمیوں کے موسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا۔

بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے مفید

وہ افراد جنہیں بلند فشار خون کا مسئلہ رہتا ہو وہ یہ پھل لازمی کھائیں، اس میں موجود پوٹاشیم کی زیادہ جب کہ سوڈیم کی کم مقدار بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے کیلئے فائدہ مند ہے۔

وزن میں کمی

اگر آپ وزن میں کمی کے خواہاں ہیں تو اس موسم میں اسے کھانے کی عادت بنالیں۔ لیچی میں موجود فائبر انسان کے وزن میں کمی کیلئے بہترین ثابت ہوتا ہے، علاوہ ازیں اس پھل میں کیلیوریز کم مقدار میں پائی جاتی ہیں جن سے وزن بڑھنے کا ڈر نہیں ہوتا۔

مختلف بیماریوں سے نجات

لیچی انسان کے جسم کو وائرس سے بچانے میں انتہائی معاون ہے، اس پھل میں لیچیٹینین اور پرانتھوساینڈنز ہوتے ہیں جو انسانی جسم میں وائرس کو حملہ آور نہیں ہونے دیتے۔

کھانے کے ساتھ ساتھ لیچی خوبصورتی میں بھی اضافے کا باعث ہوتی ہے۔

لیچی کا ٹھنڈا مشروب بھی صحت کیلئے مفید ہے_____فائل فوٹو
لیچی کا ٹھنڈا مشروب بھی صحت کیلئے مفید ہے_____فائل فوٹو

چکنی جلد اور ایکنی کیلئے

لیچی کے جوس کے چند قطرے عرقِ گلاب کے ساتھ ملا کر 20 منٹ تک لگائیں، گرمیوں میں چکنی جلد سے مکمل طور پر چھٹکارا ملے گا اورساتھ ہی ایکنی جیسے مسائل بھی دور ہوجائیں گے۔

بالوں کیلئے

لیچی میں کاپر موجود ہوتا ہے جو بالوں کی بہتر نشونما کیلئے مفید ہے۔ 2 کھانے کے چمچ ایلوویرا کا گودا لیچی کے ذرا سے جوس کے ساتھ ملا کر ایک گھنٹے کیلئے بالوں پر لگائیں اور پھر دھونے کے بعد کمال دیکھیں۔

جِلدکو جوان رکھے

لیچی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامز اینٹی ایجنگ جیسے مسائل کو دور کرتا ہے۔ ایک کیلا چار سے پانچ لیچی کے گودے کے ساتھ ملا کر اچھی طرح پیسٹ بنالیں۔ 15 منٹ کیلئے یہ ماسک اپنے چہرے پر لگائیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ 

مزید خبریں :