Time 01 جولائی ، 2021
پاکستان

سندھ کے وزرا کا حلیم عادل شیخ کو گرفتار نہ کرنے پر نیب پر جانبداری کاالزام

سندھ کے وزرا نے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کو گرفتار نہ کرنے پر قومی احتساب بیورو (نیب) پر جانبداری کاالزام لگایا ہے۔

پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا، نیب میں تھوڑی بہت شرم حیا ہے تو غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے، قبضے کا الزام درست ماننے کے باوجود حلیم عادل شیخ گرفتار نہ ہوئے توثابت ہوجائے گا نیب نے اینٹی کرپشن سے بچانے کےلیے کیس اپنے ہاتھ میں لیا۔

ایم کیو ایم کے احتجاج کے اعلان پر سعید غنی نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں لوگوں میں نفرت پیدا کرنے کی اجازت نہیں ہے، نفرت انگیز سیاست کی بنیاد بانی ایم کیو ایم نے ڈالی اور  آج یہ بھی وہی کررہے ہیں۔

مزید خبریں :