گھر میں موجود عام چیزوں سے چہرے کے اضافی بالوں کا خاتمہ کریں

فوٹو بشکریہ غیر ملکی ویب سائٹ
فوٹو بشکریہ غیر ملکی ویب سائٹ

بہت سی خواتین کو چہرے پر اضافی بالوں کی شکایت ہوتی ہے جو یقیناً ان کی خود اعتمادی میں کمی پیدا کردیتے ہیں جب کہ چہرے کے بال نمایاں ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کیلئے کئی مرتبہ پریشانی کا باعث بھی بنتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق چہرے پر بالوں کی عام وجوہات ہارمونز میں تبدیلی، جینز، ذہنی تناؤ یا ڈائیٹ میں غفلت برتنا ہوتی ہے۔ کچھ خواتین ان بالوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے مہنگے ٹریٹمنٹس کا انتخاب کرتی ہیں تو کچھ بار بار بیوٹی پارلر کے چکر لگا کر تھک جاتی ہیں۔

آج ہم آپ کو ہر گھر میں موجود اِن عام چیزوں سے چہرے کے اضافی بالوں کا خاتمہ کرنا بتائیں گے۔

لیمو اور چینی کا ماسک

فوٹو بشکریہ غیر ملکی ویب سائٹ
فوٹو بشکریہ غیر ملکی ویب سائٹ

چینی ہماری جِلد پر ایکسفولی ایٹنگ ایجنٹ (ڈیڈ اسکن سیل اتارنے میں مدد فراہم کرنا) کا کام کرتی ہے، یہ جِلد پر چپکنے کے بجائے بالوں کو نکالنے میں معاون ہے جب کہ لیمو جلد پر قدرتی بلیچ کا کام کرتا ہے۔

اس ماسک کیلئے آپ دو کھانے کے چمچ چینی اور لیمو لے لیں، اب اس میں 8 سے 9 کھانے کے چمچ پانی شامل کریں، اس مکسچر کو اتنا گرم کریں کہ اس میں ببلز بننے لگیں، بعدازاں اسے ٹھنڈا کرلیں۔

اس مکسچر کو 20 منٹ تک چہرے کے بالوں والے حصے پر لگائیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔

دلیے اور کیلے کا ماسک

فوٹو بشکریہ سوئٹی ہائی
فوٹو بشکریہ سوئٹی ہائی

2 کھانے کے چمچ دلیے کو ایک کیلے کے ساتھ بلینڈ کرلیں، اس مکسچر کو متاثرہ جگہ پر لگائیں اور 15 منٹ بعد منہ دھو لیں۔

دلیے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کیلئے ہائڈریٹنگ اسکرب کا کام کرتے ہیں۔ یہ ماسک ناصرف بال ختم کرنے بلکہ چہرے کو چمکدار بنانے کے بھی کام آئے گا۔

آلو کے جوس اور دال کا ماسک

فوٹو: ڈیلی ہنٹ
فوٹو: ڈیلی ہنٹ

ایک چمچ شہد، ایک چمچ لیمو کے قطروں میں 5 چمچ آلو کے جوس کے قطرے شامل کریں، کوئی بھی دال لیں اور اسے ساری رات بھیگنے کیلئے رکھ دیں، صبح اس دال کو اچھی طرح بلینڈ کریں اور شہد، لیمو اور آلو کے جوس کے ساتھ مِلا لیں۔

چند منٹ کیلئے یہ ماسک لگائیں اور پھر کمال دیکھیں۔ آپ ایسا محسوس کریں گے کہ جیسے چہرے پر بال کبھی تھے ہی نہیں۔

پھٹکری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پھٹکری کو بلینڈ کرکے رکھ لیں، اسے نیم گرم پانی کے ساتھ مِلا کر چہرے پر روئی کی مدد سے لگائیں، ہفتے میں تین مرتبہ اس عمل کو  دُہرائیں، یہ آپ کے چہرے پر بالوں کی نشوونما روک دے گا۔

علاوہ ازیں پھٹکری کو عرقِ گلاب کے ساتھ یکجا کرکے لگانے کے بھی بہت فوائد ہیں۔ اس کا پیسٹ بناکر لگائیں اور ہاتھ سے صاف کریں، اس سے بھی آپ کے چہرے کے بالوں کی افزائش میں کمی واقع ہوگی۔

مزید خبریں :