سعدیہ غفار اور حسن حیات کے گھر ننھے مہمان کی آمد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اداکارہ سعدیہ غفار اور اداکار و گلوکار حسن حیات خان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بیٹی کی پیدائش کی خبر سعدیہ غفار نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی جس میں انہوں نے بیٹی کی تصویر شیئر کی تاہم اس تصویر میں بچی کا چہرہ واضح نہیں۔

سعدیہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ بیٹی کا نام ریا حسن حیات خان رکھا ہے جو کہ 5 جولائی کو امریکا کے ریور سائیڈ کمیونٹی اسپتال میں پیدا ہوئی۔

اداکارہ نے اسٹوری پر بیٹی کے ہمراہ حسن حیات خان کی تصویر بھی شیئر کی۔ تاہم پوسٹ پر زارا نور عباس سمیت اداکارہ صبور علی اور منال خان نے خوشی کا اظہار کیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ سعدیہ غفار اور حسن حیات خان کی شادی مارچ 2020 میں ہوئی تھی۔

مزید خبریں :