08 جولائی ، 2021
وفاقی حکومت نے انتخابی اصلاحات پر الیکشن کمیشن کے جائز تحفظات دورکرنےکی یقین دہانی کرادی۔
اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے ملاقات کی اور انتخابی اصلاحات پر جائز تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کے حوالے سے ترامیم واپس لی جائیں گی ، انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سمیت کسی کو بلڈوز نہیں کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات سے قبل ضمنی الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) کا آزمائشی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔