Time 25 اکتوبر ، 2018
انٹرٹینمنٹ

'اچھا بولنے' کا مشورہ دینے پر صدف کنول ناراض، منشا پاشا کو جواب دے ڈالا

ماڈل صدف کنول، منشا پاشا کی تنقید پر سیخ پا نظر آئیں—.فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی ماڈل صدف کنول نے اداکارہ منشا پاشا کی جانب سے خود پر کی جانے والی حالیہ تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں جواب دے ڈالا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں منشا پاشا نے ماڈل صدف کنول، گلوگارہ مومنہ مستحسن اور اداکارہ حرا مانی کے حالیہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری کی خواتین کو اچھا بولنے کا مشورہ دیا تھا۔

منشا پاشا نے صدف کنول کے اس بیان پر افسوس کا اظہار کیا تھا، جس میں ان کا کہنا کہ ’جب خواتین کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے تو وہ اُس وقت کیوں آواز نہیں اٹھاتیں، بعد میں کیوں می ٹو بولتی ہیں‘۔


منشا پاشا کی تنقید پر صدف کنول نے نام لیے بغیر ہی انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور لکھا، ’ہم آپ کو کپڑے پہننا سکھاتے ہیں، آپ ہمیں اچھا بولنا سکھا دیں‘۔ 

صدف کنول کی انسٹاگرام پوسٹ—. اسکرین گریب

اب صدف کنول نے تو بظاہر اپنے دل کی بھڑاس نکال لی، لیکن دیکھنا یہ ہے کہ یہ معاملہ کہاں جاکر ختم ہوتا ہے۔

مزید خبریں :