14 فروری ، 2012
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کابینہ سے خطاب میں کہا کہ ہر فیصلہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کیا جاتا ہے۔ اگر اتحادیوں کو ذہن پر کوئی بوجھ ہو تو وہ جو مشورہ دیں گے اْس پر عمل کیا جائے گا۔وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں،لیکن اداروں کو بھی اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے، اسی میں جمہوریت کی بھلائی ہے۔