Time 18 جولائی ، 2021
پاکستان

گھوٹکی میں پولیس کے نجی قید خانےکا انکشاف، ویڈیو بھی سامنے آ گئی

گھوٹکی کے نواحی علاقے جانن واسو میں پولیس کے نجی قید خانےکا انکشاف ہوا ہے۔

قید خانے میں کم عمر نوجوان سمیت 5 افراد کو زنجیروں میں جکڑکررکھا گیا ہے، جیو نیوز نے نجی قید خانے کی ویڈیو بھی حا صل کر لی ہے۔

پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ  پانچوں ملزمان چوری کے مقدمے میں گرفتار ہیں تاہم ملزمان کو نجی قید خانے میں رکھنے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور اہلکاروں کی  غفلت سامنے آئی تو ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :