شہر شہر
02 دسمبر ، 2016

گھوٹکی:مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، 4 فرار

گھوٹکی:مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، 4 فرار

 

گھوٹکی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو ہلاک 4فرار ہو گئے ہیں،مارے گئے ڈاکو مختلف وارداتوں میں مطلوب ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو قومی شاہراہ کے قریب مسافر بسوں میں لوٹ مار کررہے تھے۔اس دوران مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ان کے ساتھی فرار ہوگئے ہیں۔

ڈاکوؤں کی شناخت شریف کوبھر اور خالد ٹریلی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو اغوا برائے تاوان ،ڈکیتی اورقتل کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھے۔

مزید خبریں :