پاکستان

وزیراعظم نے افغانستان سمیت ملکی سلامتی سے متعلق مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان نے  افغانستان کی صورتحال، ملکی سلامتی اورعالمی چیلنجز سمیت دیگر اہم قومی معاملات پرمشاورت کافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کل تک بلانے کا امکان ہے، جس میں داخلی وبیرونی چیلنجز،ملکی سیکیورٹی اورقومی سلامتی پرغور ہوگا، اجلاس میں قومی امورپرحکمت عملی طے کی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا جائےگا، افغان صورتحال پرپاکستان کی جانب سے اقدامات اور ترجیحات طےکی جائیں گی ۔

وزیراعظم کو ملکی سیکیورٹی سمیت تازہ ترین صورتحال پربریفنگ بھی دی جائےگی۔

مزید خبریں :