پاکستان
14 فروری ، 2012

کراچی:ٹارگٹ کلنگ کے مبینہ ملزم کی ضمانت منظور

کراچی …کراچی کی مقامی عدالت نے ٹارگٹ کلنگ کے مبینہ ملزم کی دس لاکھ روپے کی زرضمانت منظور کر لی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج غربی عرفان میو نے درخواست ضمانت کی سماعت پر طرفین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت منظور کی۔ملزم امجد سعید عرف ڈاکٹر امجد کو ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیاتھا۔ملزم پیر آباد تھانے کی حدود میں ون ڈی بس پر فائرنگ کے مقدمے میں ملوث ہے۔بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد ہلاک جبکہ 5زخمی ہوگئے تھے۔ ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

مزید خبریں :