27 جولائی ، 2021
کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لیے تاحال آپریشن شروع نہ کیا جاسکا۔
جہاز ہینگ ٹونگ 77 کے کیپٹن عمر نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹگس کو جہاز کھینچنے کی اجازت نہیں دی جارہی ایسی صورت میں جہاز کے نقصان کی ذمہ دار کے پی ٹی ہوگی۔
کیپٹن عمر نے کہا کہ جہاز سے ڈیزل نکالنے کا کام بھی تاحال شروع نا ہوسکا، پانی کے اتار چڑھاؤ کے سبب جہاز مزید ساحل پر جارہا ہے، اتوار سے آئے ٹگس کو کام کا اجازت نامہ کیوں نہیں دیا جارہا؟