شہریار کی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم میں کون مرکزی کردار نبھائے گا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اداکار شہریار منور نے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا اور ان کی مختصر فلم 'پرنس چارمنگ' جلد ہی مداحوں کیلئے پیش کی جائے گی۔

شہریار منور نے انسٹاگرام پر اپنی مختصر فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں معروف اداکارہ ماہرہ خان اور ورسٹائل اداکار زاہد احمد مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

انہوں نے ماہرہ خان کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ پر بھروسہ کرنے اور اس جادوئی پراجیکٹ کیلئے سب سے پہلے حامی بھرنے کا بے حد شکریہ۔

شہریار منور نے ساتھ ہی زاہد احمد کیلئے بھی تعریفی کلمات کہے۔

ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے شہریار منور نے مداحوں کو مطلع کیا کہ ان کی یہ فلم جلد ہی یوٹیوب پر ریلیز کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکار یاسر حسین اور آغا علی نے بھی حال ہی میں مداحوں کو یہ خبر دی تھی کہ وہ ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں اور مختلف پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں۔

مزید خبریں :