Time 19 اگست ، 2021
کھیل

دورہ نیوزی لینڈ پر خدشات، پی سی بی کی وضاحت بھی آ گئی

راولپنڈی میں سیریز کی میزبانی کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں: پی سی بی۔ فوٹو: فائل
راولپنڈی میں سیریز کی میزبانی کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں: پی سی بی۔ فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خدشات پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

افغانستان کی صورتحال کے بعد مختلف میڈیا رپورٹس میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کی جانب سے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں سیریز کی میزبانی کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں اور  پی ایس ایل کی طرح نیوزی لینڈ سیریز  میں بھی کھلاڑیوں کو “اسٹیٹ گیسٹ” کا درجہ حاصل ہو گا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق  نیوزی لینڈ بورڈ نے دورے کے حوالے سے پی سی بی سے تاحال کوئی بات نہیں کی ہے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ریگ ڈیکاسن کا اس ماہ ہونے والا دورہ پہلے سے ہی شیڈول تھا، ریگ ڈیکاسن کی آمد کا خطے کی بدلتی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ریگ ڈیکاسن نیوزی لینڈ کے ساتھ انگلینڈ کے بھی سکیورٹی کنسلٹنٹ ہیں، غیر ملکی کنسلٹنٹ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دونوں کو پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے فیڈ بیک دیں گے۔

مزید خبریں :